پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ یا بلوچستان، کس صوبائی حکومت کی کارکردگی سب سے اچھی ہے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ یا بلوچستان، کس صوبائی حکومت کی کارکردگی سب سے اچھی ہے؟ گیلپ پاکستان کے سروے کے نتائج نے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے حال ہی میں کروائے گئے سروے کے دوران چاروں صوبوں کی حکومتوں کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔سروے کے دوران شہریوں سے پوچھا گیا کہ ان کی رائے میں چاروں صوبائی حکومتوں میں سے کس کی کارکردگی سب سے بہتر ہے، جس کے جواب میں اکثریت نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال کے حق میں فیصلہ سنایا۔

سروے نتائج کے مطابق 76 فیصد عوام کی رائے میں جام کمال خان کی بلوچستان حکومت کی کارکردگی دیگر تمام صوبوں کی حکومتوں کے مقابلے میں سب سے بہترین ہے۔سروے کے دوران شہریوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سب سے بدترین قرار دیا۔ سندھ کے 50 فیصد عوام کی رائے میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کسی طور پر اچھی نہیں ہے۔ گیلپ سروے کے دوران تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے متعلق بھی عوام نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ گیلپ سروے میں70 فیصد عوام نے پی ٹی آئی حکومت کی مدت مکمل ہونے کی امکان ظاہر کیا ہے۔سروے میں69 فیصد عوام نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، 58 فیصد خارجہ پالیسی اور 45 فیصد عوام معاشی محاذ پر حکومتی کوششوں سے مطمئن دکھائی دیے، معاشی محاذ پر صرف 44 فیصد نے حکومتی کارکردگی کو غیرتسلی بخش قرار دیا۔ سروے میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے متعلق بھی عوامی رائے لی گئی جس میں 48 فیصد عوام وزیراعظم عمران خان کی 3 سال حکومتی کارکردگی سے خوش دکھائی دیے اور صرف 45 فیصد غیرمطمئن نظر آئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button