پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا مخالف فرانس خود دہ ش ت گردوں کا مالی معاون نکلا

پیرس(نیوز ڈیسک) پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا مخالف فرانس خود دہشت گردوں کا مالی معاون نکلا۔ تفصیلات کے مطابق ترک خبر رساں ادارے کی جانب سے ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک فرانسیسی کمپنی اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے درمیان تعلقات قائم رہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی سیمنٹ کمپنی اور داعش کے درمیان تجارتی تعلقات قائم رہے، فرنچ کمپنی کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کو سیمنٹ کی فروخت کی جاتی رہی۔ رپورٹ کے مطابق فرانس کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو فرنچ

سیمنٹ کمپنی لفارژے اور داعش کے درمیان تعلقات کا علم تھا۔ فرنچ کمپنی شام میں سرگرم داعش کیساتھ طے پانے والے معاملات سے متعلق فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مکمل طور پر آگاہ رکھتی رہی۔فرنچ کمپنی اور داعش کے درمیان طے پانے والے تمام معاملات کی تفصیلات باقاعدہ طور پر فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو فراہم کی جاتی تھیں، تاہم فرنچ ایجنسیوں نے کبھی بھی سیمنٹ کمپنی لفارژے کو داعش کیساتھ تجارتی تعلقات قائم رکھنے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ لفارژے کمپنی اور فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان روابط 2014 میں قائم ہوئے اور پھر اس کے بعد برسوں تک لفارژے اور داعش کے تعلقات قائم رہے، تاہم فرانس کی حکومت کی سطح پر ان غیر قانونی تجارتی تعلقات کو روکنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔بلکہ فرانسیسی ایجنسیوں نے لفارژے اور داعش کے درمیان قائم تجارتی تعلقات کا فائدہ اٹھا کر شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے اور خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق ایک فرنچ انٹیلی جنس افسر نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی ایجنسی لفارژے اور داعش کے درمیان تجارتی تعلقات سے متعلق ناصرف آگاہ تھی، بلکہ اس معاملے کو اپنے فائدے کیلئے استعمال بھی کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button