شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، چھت گرنے سے کتنے افراد لقمہ اجل بن گئے؟

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں گھر کی چھت گر نے سےماں اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے. تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے حادثاتی طور پر قصبہ کالونی کی آبادی ایم پی آر کالونی کی گلی نمبر 15 میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث مٹی کا تودا گھر پر گرنے سے مکان کا کچھ حصہ گر گیا ۔خاتون اور اس کے بچے کمرے میں سو رہے تھے کہ اس دوران یہ مکان منہدم ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے

جنہوں نے منہدم ہونے والے مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ملبے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو گھر میں رہائش پذیر خاتون ان کی دوبیٹیوں اور ایک بیٹے کی ہے۔پولیس کے مطابق لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں مسلسل بارش سے کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا تھا ۔ سڑکیں اور گلیاں بھی زیر آب آگئیں تھیں۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں رات گئے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے سبب مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں رات گئے تک بادل برسنے کے بعد مختلف سڑکیں زیر آب آگئیں۔ گلیاں اور محلے بھی تالاب کو منظر پیش کرنے لگے۔ ٹاور سے ایم اے جناح روڈ جانےوالی سڑک پر پانی جمع ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سے بجلی غائب ہے۔ ملیر ،لانڈھی ،شاہ فیصل کالونی، شاہراہ فیصل جمشید روڈ اور عزیز آباد میں بجلی معطل ہے۔ لیاقت آباد ،عائشہ منزل ، گلستان جوہر اورگلشن اقبال میں بھی بجلی بند ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button