عوام کی جیبوں پر کروڑوں کا ڈاکہ، بجلی کےبلوں کا سنسنی خیز سکینڈل سامنےآگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق، 8 ماہ کے دوران ملتان، سکھر، کراچی، لاہور، حیدر آباد، گجرانوالہ اور فیصل آباد کے لاکھوں صارفین کو بجلی کےبل طے شدہ 31 روز کے بجائے 37 روز کی بنیاد پر کئی بار بھیجے گئے۔ان 8 ماہ کے دوران 37 روز کے دوران استعمال کی گئی بجلی کے سب سے زیادہ بل ملتان کی پاور کمپنی میپکو نے بھیجے۔31روز میں 300 یونٹ کا بل 3200 روپے بنتا ہے، لہٰذا اس طرح صرف ایک روز کے اضافے سے بلوں میں 600 روپےکا اضافہ ہوجا تا ہے۔خیال رہے کہ اس طرح بل زیادہ ریٹ والے

سلیب کے لحاظ سے بنے گا اور صارف کو زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی۔اس نئے اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ ایک طرف بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈال رہی ہیں تو دوسری طرف حکومت اور ریگولیٹرز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیپرا قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کے سکینڈل کوچور حکومت کی نئی ڈکیتی قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 8 ماہ میں 36 اور 37 دنوں کے بل بھجوانا دن دیہاڑے ڈکیتی اور عوام کو لوٹنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر طرح اور ہر طریقے سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے ،31 دن کے بجائے غریب عوام کی جیب کاٹنے کا یہ نیا حربہ عمران خان کے مجرمانہ ذہن کی نئی ایجاد ہے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی قیادت میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج مسلط ہے،عمران صاحب کی قیادت میں عوام کی جیب کاٹنے کے لئے ہر روز، ہر ہفتے، ہر مہینے ایک نئی واردات ہورہی ہے ،ایسی ہی واردات اس سے پہلے گیس کے بلوں میں بھی ڈالی گئی، وزیر نے اعتراف کیا، اور عمران خان نے بچا لیا،عوام کی جیب کبھی آٹا، کبھی چینی، کبھی بجلی اور گیس اور کبھی دوائی میں کاٹی جارہی ہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button