سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے متعلق افسوسناک خبر، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو گہرا صدمہ ، بڑے بھائی انتقال کر گئے ۔ مرحوم اعجاز چوہدری کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد نو گزہ قبرستان زر غون روڈ کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بڑے بھائی اعجاز چوہدری انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بڑے بھائی کی فاتحہ خوانی سپریم کورٹ لاجز بالمقابل سول سیکریٹریٹ زر غون روڈ کوئٹہ میں ہو گی۔ اعجاز چوہدری کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد ساڑھے 5بجے نو گزہ قبرستان زر غون روڈ کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button