وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دئیے گئے ہیں۔وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے جب کہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہو گی۔پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا اسکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہو گی۔

خواتین اساتذہ کو سینڈل اور اسنیکر پہن سکتی ہیں جب کہ سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس طرح مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چارد پہننے کی اجازت نہیں ہو گی بلکہ سردیوں میں خوبصورت رنگ اور ڈیزائن کے سوئیٹر ، کوٹ اور جرسی پہن سکیں گے۔وفاقی نظامت تعلیمات نے ایریا ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہ کہا کہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں۔کلاس میں استذہ ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button