انتقام کی آگ، جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی قبرکو آگ لگا دی

کشمور(نیوز ڈیسک) کشمور میں جائیداد کے تنازع پر بھائی انتقام کی آگ میں اتنا اندھا ہو گیا کہ دو سال پہلے فوت ہونے والے بھائی کی قبر کو ہی آگ لگا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمور کے علاقے غوثپورمیں دل دہلانے والا واقعہ پیش آگیا۔ سنگدل بھائی نے چھوٹے بھائی سمیت رشتہ داروں کی قبروں کو آگ لگا دی۔جائیداد کے تنازع پر قبروں کو آگ لگانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں کئی قبروں پر آگ لگتی دیکھی جا سکتی ہے۔اہل علاقہ نے ملزم کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی، جس کا اپنے بھائی سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا جبکہ وہ دو سال قبل وفات پا چکا تھا،

اہل علاقہ نے ملزم کو روکنے کی بہت کوشش کی تاہم بے درد شخص پرائمری اسکول ٹیچرحبیب اللہ سومرو نے مردہ بھائی عبدالمجیدسومرو سے دشمنی پال رکھی تھی۔بھتیجوں سے ملکیتی تکرارپر بھائی سمیت تین رشتہ داروں کی قبرپرآگ لگائی، ظالم شخص نے اپنی دشمنی نکالنے کے لیے تین عزیزوں کی قبر کو آگ لگائی۔افسوس ناک واقعہ قبروں پرآگ دیکھ کر اہل علاقہ پہنچ گئے، آگ بجھانے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو بے رحم شخص گالیاں دے کر آگ بجھانے سے روکتا رہا اور کہتا رہا کہ میں نے اپنے رشتے داروں کی قبر کو آگ لگا دی ہے آپ کا کیا جا رہا ہے۔ملزم نے قبروں پر لگے آگ کو بجھانے والوں کی کوشش کرنے والے افراد پر ڈنڈوں سے حملہ کرنے کی دھمکی دی،اہل علاقہ نے انسانیت کے ناطے قبروں پر لگے آگ کو بجھا دیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ قبلہ ایاز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبروں کی بے حرمتی کی بالکل اجازت نہیں۔شریعت میں وراثت کے اصول طے شدہ ہیں۔ان کسی بھی کمی بیشی کی اجازت نہیں، قانون ہاتھ میں لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔جبکہ مفتی زبیر نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور دکھ دینے والا واقعہ ہے۔جس شخص نے یہ اقدام کیا وہ خود استاد ہے،نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تمام انسانوں بشمول غیر مسلموں کی قبروں کی بے حرمتی سے منع فرمایا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button