پاکستان میں کہرام مچ گیا، ایک ہی دن میں 98افراد جان کی بازی ہار بیٹھے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 5 ہزار 5، سندھ میں 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، بلوچستان میں 32 ہزار 411، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65،

اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گذشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، پنجاب میں 4 لاکھ5 ہزار 5، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 96 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 995، خیبرپختونخوا 5 ہزار 130، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 178، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے تحت میرپورمیں دیگر شہروں کی نسبت مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔وفاقی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے 30 اگست سے 5 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح جاری کی ہے جس میں کورونا پھیلاؤ والے پانچ شہروں کی تفصیلات شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button