شہروز سبزاواری کی انٹرویو کے دوران سابقہ بیوی کی تعریفیں،کیا کچھ کہہ دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی بیٹی نورے سے متعلق سابق اہلیہ سائرہ یوسف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اہلیہ سے علحیدگی کے بعد شدید تنقید کی زد میں رہنے والے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری نے سابقہ اہلیہ کی تقریب کی ہے۔انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ کی ایک عادت سے بہت زیادہ متاثر ہوئے جس کا انہوں نے برملا اعتراف کیا ہے۔شہروز سبزواری نے حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام اور معروف اداکار و ہوسٹ احسن خان کے پروگرام میں شرکت کی،

جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور پیشے کے حوالے سے گفتگو کی۔ شہروز سبزواری نے اپنی صاحبزادی کی تربیت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ سائرہ میری بیٹی نورے کی بہت اچھی تربیت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو صرف نورے کے ساتھ تھوڑا وقت گزارتا ہوں، لیکن نورے کی اصل تربیت سائرہ کررہی ہے۔شہروز سبزواری نے کہاکہ نورے کو کم عمری کی وجہ سے باتیں ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں آتیں مگر والدہ اور وہ ایک دوسرے کی باتوں کو سمجھ جاتے ہیں۔یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس سائرہ یوسف سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران صدف کنول سے شادی کی تھی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا ہ کہ بچوں کے بہتر مستقبل و پرورش سے متعلق پریشان ہونا والدین کی ذمہ داری ہے اور بطور والدہ بیٹی کی بہتر پرورش ان کا فرض ہے۔سائرہ یوسف کو 7 سالہ بیٹے نورے ہے، جو انہیں سابق شوہر اداکار شہروز سبزواری سے ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں سائرہ یوسف نے اگرچہ بیٹی کی بہتر پرورش پر بات کی، تاہم انہوں نے سابق شوہر شہروز سبزواری سے طلاق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔اداکارہ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ طلاق کے بعد ان کی بیٹی اور ان کے والد کے درمیان کس طرح کے تعلقات ہیں۔خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نی2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی بیٹی نورے ہے۔دونوں کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے چند ہفتوں بعد شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی تھی اور سائرہ یوسف نے تاحال شادی نہیں کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button