اسلام آباد میں لڑکی کو ورغلا کر واٹس ایپ کے ذریعے نکاح کرلیا گیا، پولیس حرکت میں آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی کو ورغلا کر واٹس ایپ کے ذریعے نکاح کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں لڑکی سے واٹس ایپ پر نکاح کرنے بعد ازاں اسے گھر سے بھگا کر لے جانے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو ورغلا کر واٹس ایپ کے ذریعےنکاح کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس ‏سے تفتیش کی جاری ہے۔ملزم نے لڑکی کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے نکاح کیا تھا اور متاثرہ لڑکی

کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ‏ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد محمود کے خلاف اس جرم میں 365 بی کے تحت مقدمہ درج ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے نکاح کیا بعد ازاں اسے ورغلا کر ساتھ لے گیا۔ ملزم کی ‏گرفتاری کے بعد اس سے معاملے کی مزید تفتیش کا آغاز کیا جا رہا ہے ، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button