نابینا والدین اورچھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا بیڑہ آٹھ سالہ رکشہ ڈرائیور نے اٹھالیا

نئی دہلی (این این آئی)سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹے سے بچے کو مسافروں کو بٹھائے الیکٹرک رکشہ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 سالہ راجا گوپال ریڈی اپنے نابینا والدین اور 2 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کے لیے رکشہ چلا رہے ہیں تاکہ وہ اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل راجا گوپال کی ویڈیو بھارت کے ایک گاں تروپاٹی کے نزدیک ایک مقام پر بنائی گئی

ہے جس میں وہ مسافروں کو ان کی منزل مقصود پر پہنچانے کے لیے رواں دواں ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ راجا گوپال 5 افراد پر مشتمل خاندان کی کفالت کے لیے چاول اور دالیں بھی فروخت کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک طرف جہاں راجا گوپال کو چھوٹی سی عمر میں خاندان کی کفالت کے لیے منفرد مثال قائم کرنے پر سراہا جارہا ہے وہیں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد یہ سوال کرتی بھی نظر آرہی ہے کہ راجا گوپال ریڈی کو اتنی کم عمر میں رکشہ چلانے کی اجازت کس نے دی؟

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button