ڈاکٹر عامر بندیشہ کیخلاف دل کے عارضے میں مبتلا مریض کی بیٹی کیساتھ مبینہ بلیک میلنگ و عصمت دری کا مقدمہ درج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سرگرم رکن اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر بندیشہ پر تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج ہوا ہے جس میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اسے ڈاکٹر عامر بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی جانب سے لاہور کے تھانہ کاہنہ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر نمبر 3122 کے مطابق اس کے والد محمد عالم دل کی بیماری کے باعث پی آئی سی میں 15 اپریل 2019 کو داخل ہوئے۔ وہ اپنے والد کے ساتھ بطور اٹینڈنٹ موجود تھی، ڈاکٹر عامر بندیشہ اس کے والد کا علاج کر رہے تھے اسی

دوران انہوں نے خاتون کو ڈرا دھمکا کر اسے اپنے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر عامر بندیشہ نے لڑکی سے کہا کہ اگر وہ اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم نہیں کرے گی تو اس کے والد کا اچھا علاج نہیں ہو گا اور نتیجتاً وہ پراسرار طریقے سے مر بھی سکتے ہیں۔ لڑکی مجبور ہوکر عامر بندیشہ کی باتوں میں آ گئی جس کے بعد دونوں میں جنسی تعلقات پیدا ہو گئے۔ ڈاکٹر عامر نے اس کی برہنہ ویڈیو اور تصاویر بھی بنا لی تھیں۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامر بندیشہ نے شوکت بسرا کو خاتون کے اہلخانہ کے پاس رشتہ لینے کیلئے بھی بھیجا جس کے بعد دونوں میں ایک بار دوبارہ سے رابطہ ہو گیا اور پھر 23 اکتوبر 2020 سے ملاقاتیں اور پھر بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ متاثرہ خاتون اپنی شکایت لیکر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی گئی جہاں سے اسے پولیس سٹیشن بھیج دیا گیا۔کاہنہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ واقعہ سے متعلق پی آئی سی کے ایم ایس نے اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل مذمت عمل ہے، اگر کسی ڈاکٹر نے ایسا کیا ہے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہے ہسپتال انتظامیہ اس کی ذمہ دار نہیں ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر بندیشہ کو سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی آشیرباد حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ مختصر وقت میں ڈاکٹر عامر بندیشہ اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے تک پہنچ گئے ہیں۔لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے بہت زیادہ ہراساں کیا گیا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، کہا جاتا رہا ہے کہ عامر بندیشہ کے خلاف اپنا مقدمہ واپس لے لو یا اس کیس کی پیروی مت کرو۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button