کابل ائیرپورٹ دوبارہ فعال ، علاقائی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

کابل ( نیوز ڈیسک)افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کابل ائیرپورٹ دوبارہ فعال ہوگیا ، علاقائی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے مقامی ایئر لائن کے 3 جہازوں نے اڑان بھری جہاں کابل ایئرپورٹ سے قندھار، ہرات اور مزار شریف کے لیے پروازیں چلائی گئیں۔ اسی طرح طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلی پرواز کابل ایئر پورٹ پر لینڈ کرگئی ، قطر کا طیارہ تکنیکی ٹیم کولے کر کابل پہنچ گیا ، طالبان کی جانب سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد تکنیکی ٹیم کابل ائیرپورٹ کے آپریشنز بحال کرنے کے سلسلے میں بات چیت کرنے آئی ہے ، اس ضمن میں فی

الحال تکنیکی مدد فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں پایا تاہم قطری ٹیم دیگر فریقین کی درخواست پر اس حوالے سے بات چیت کا عمل آگے بڑھا رہی ہے ، جس کا مقصد کابل ائیرپورٹ پر انسانی بنیادوں پر فضائی آپریشن کی بحالی ہے تاکہ انخلاء کا آپریشن دوبارہ شروع کیا جاسکے اور افغان شہریوں کو بیرون ملک جانے اور آنے کی سفری سہولیات میسر آسکیں۔خیال رہے کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کی فضائی حدود میں ایئرٹریفک کنٹرول اورایئرپورٹ سروسز دستیاب نہیں ہیں ، افغان حکام نے ایک نوٹم جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کابل کی فضائی حدود بغیر ایئرٹریفک کنٹرول کے ہے ، اس لیے کابل آنے اور جانے والی پروازیں انتہائی احتیاطی اقدامات کریں کیوں کہ امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول پر خدمات فراہم کرنا بند کر دی ہیں جس کی وجہ سے افغانستان کی فضائی حدود میں ایئرٹریفک کنٹرول اورایئرپورٹ سروسز دستیاب نہیں ہیں ، اس لیے کابل آنے اور جانے والی پروازیں انتہائی احتیاطی اقدمات کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button