عمران اینڈ کرائے کے ترجمان عوام کی فکر کریں،ن لیگ کا فواد چوہدری کو جواب

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر مسلم لیگ ن کا جوابی ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت محفوظ ہاتھوں میں ہے ، ٹاس پر آئی حکومت ٹاس پر چل رہی ہے ، ٹاس سے عہدے لینے والے بیانات سے ہر روز اپنی نوکریاں بچاتے ہیں ، مریم ، شہباز اور نوازشریف کی فکر چھوڑیں آٹا ، چینی ، گیس اور دوائی کی فکر کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈالر کی پرواز روکیں جس نے معیشت کی چولیں ہلا دی ہیں ، عوام مہنگائی اوربے روزگاری کے سمندر میں غوطے کھارہے ہیں ،

عمران اینڈ کرائے کے ترجمان عوام کی فکر کریں۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹ چکا ، ن لیگ میں قیادت کے لیے لڑائی جاری ہے ، بلاول بھٹو ، مریم بی بی اور فضل الرحمان سب چوں چوں کا مربہ ہیں ، کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن نے سنجیدہ گفتگو نہیں کی ، اپوزیشن کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن جواب نہیں ملا کیوں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ٹوٹ چکی ہے اور مسلم لیگ ن میں لڑائی جھگڑا جاری ہے ، جہاں قیادت کے لیے ٹاس ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جب کہ افغانستان میں عدم استحکام سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوتا ہے ، اس لیے کابل سے غیر ملکی انخلا میں بھرپور مدد کی ، افغانستان سے مہاجرین پاکستان کی طرف آتے ہیں تو اس کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں ، افغانستان میں تمام گروپوں کی نمائندہ حکومت سے استحکام آئے گا اور افغانستان کو الگ چھوڑنے سے عدم استحکام پیدا ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button