پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا مریضوں کو لگائے جانیوالے انجکشن کی قلت

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا مریضوں کو لگائے جانیوالے انجکشن کی قلت پیدا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایکٹیمرا کرونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے پھیپھڑوں کے مریض کو لگایا جاتا ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکٹیمرا انجکشن کی قلت ہے اور دنیا بھر میں ایکٹیمرا انجکشن بلیک میں فروخت ہو رہا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور عالمی ادارے ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل تجویز کر رہے ہیں ، اس انجکشن کا فارمولا ’ٹو سیلوزو میب‘ ہے جب کہ باریکی ٹینیب اور ٹوفاسی ٹینیب ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں فارما کمپنیاں بیرون ملک سے ایکٹیمرا

انجکشن درآمد کرتی ہیں ، ڈریپ نے ایکٹیمرا 200 ایم جی کی قیمت 39 ہزار 689 روپے مقرر کی ہے، ڈریپ نے ایکٹیمرا 400 ایم جی کی قیمت 79 ہزار 378 مقرر کی ہے لیکن پاکستان میں اسمگل شدہ ایکٹیمرا انجکشن ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت برقرار ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے اور ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 175 ہو گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 908 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اس دوران مزید 3 ہزار 747 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button