تھانہ لوہی بھیر میں خودکشی کا واقعہ،حیران کن انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تھانہ لوہی بھیر میں خودکشی کا واقعہ، ملزم شہرین خان ولد جان محمد ساکن جمرود کو اے ایس آئی ساجد پکڑ کر لائے اور حوالات میں بند کیا تھا جس نے دوران حراست خودکشی کرلی ۔ذرائع کے مطابق انصاف پسند افسران نے محرر رانا وحید اور ایس ایچ او کلوز کر دیا جبکہ تفتیشی ساجد سے کسی نے پوچھا تک نہیں۔ذرائع نے بتایا اس کیس کے تفتیشی آفیسر ساجد کا تبادلہ 4 دن پہلے تھانہ آبپارہ میں ہوا تھا لیکن راتوں رات تبادلہ کیسے رکوا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیف سٹی کیمرے میں یہ خودکشی کا واقعہ ہی ہوا تھا۔جس کی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی اور محکمانہ انکوائری کر رہے ہیں مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خودکشی کہ اس واقعہ کی ابھی تک کوئی پولیس کی جانب سے پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی ساجد اے ایس آئی کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button