پوری پاکستانی قوم سید علی گیلانی کی بہادری اور دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے،رحمان ملک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آئی آر) نے کی ہے،ریفرنس کا باقاعدہ ابتداء تلاوت کلام پاک اور نعت رسول پاک سے کیا گیا،سید گیلانی کے درجات بلندی کے لئے دعا اور انکے اہل خانہ و پوری کشمیری عوام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا،ریفرنس سے سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر ثناء جمالی، چوہدری افتخار احمد و سینئرصحافیوں نے خطاب کیا۔شرکاء و خطابا نے مرحوم سید علی شاہ گیلانی کو بھرپور خراج عقیدت و تحسین پیش کیا، تعزیتی ریفرنس سے رحمان ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم

عظیم کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کو خراج تحسین و سلام پیش کرنے اکٹھے ہوئے ہیں، سید علی گیلانی کی وفات پر پوری پاکستانی قوم شدید صدمے سے دو چار ہے، پوری پاکستانی قوم سید علی گیلانی کی بہادری اور دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے،سید علی شاہ گیلانی پوری زندگی بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی نے بھارت کی ہر ظلم و جبر کا بہادری سے مقابلہ کیا، سید علی گیلانی نے علالت کے باوجود قید و بند کی صوبتعین برداشت کیے، سید علی گیلانی ہمیشہ اپنے اصولوں پر کاربند رہے اور بھارتی کی تسلط سے نجات کے لئے لڑتے رہے، بھارت کی بزدل و ظالم حکمران سید علی گیلانی کی میت سے بھی خوفزدہ رہے، بھارت کے ظالم حکام نے رات کی تاریکی میں سید علی گیلانی کی تدفین کی ،سید علی گیلانی کا پورا خاندان آج جیل میں ہے، ظلم و جبر کی انتہا کہ سید علی گیلانی کے خاندان کو جنازے میں شامل نہیں ہونے دیا۔رحمان ملک نے کہا کہ بھارت یاد رکھے کہ ظلم کا نظام دیر پا نہیں چل سکتا ہے،آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جو انقریب انکو ملی گی، مودی مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کرارہا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں دنیا کا لمبا ترین کرفیو نافذ کیا ہوا ہے، مودی نے پورے وادی کشمیر کو ایک جیل و ٹارچر سیل میں بدل دیا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت بین

الالقوامی برادری بھارتی مظالم پر چپ ہیں، مودی یاد رکھے کہ امریکہ کی طرح تمہیں بھی انقریب کشمیر سے نکلنا پڑیگا،ہمیں آج سوچنا ہوگا کہ ہماری حکومتوں نے کشمیر کے لئے کیا کیا؟ہم شروع دن سے بھارت کے پیچ پر کھیل رہے ہیں، انسانیت کیخلاف جرائم پر حکومت فوری طور پر انٹرنیشل کرمنل کورٹ میں جائے، یاد رکھیں آزادی کبھی مانگنے سے نہیں ملتی۔تعزتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ثناء جمالی نے کہ کہ سید علی گیلانی کشمیر ہی نہیں پورے پاکستان کے ہیرو تھے،سید علی گیلانی نے نوجوانوں کو ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کا جو نعرہ دیا،سید علی گیلانی کا نعرہ آزادی کی صبح تک گونجتا رہےگا،سید علی گیلانی کے نعرے و مہم جو کہ آزادی کشمیر ہے کو آگے لیکر بڑھنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button