کشمیری شال خریدنا اب ہوا انتہائی آسان وہ بھی گھر کی دہلیز پر، شالسٹر لایا آپ کیلئے بہترین قسم کی شالیں

کشمیری شال اپنی بہت سی خوبیوں کی بدولت صدیوں سے مشہور و معروف ہے۔ کہا جاتا ہے کشمیر کے فن و ثقافت اور معاشی خوشحالی کو تب عروج حاصل ہوا جب اس کا واسطہ بیرونی تہذیبوں سے پڑا تھا۔ وادئ کشمیر کی شال سازی کی داستان تین صدیوں سے زائد عرصہ پر محیط ہے۔ صاحب ثروت خواتین اچھی سے اچھی کشمیری شال تلاش کرتی اور فخر سے اوڑھتی ہیں۔ پشمینے اور شاہ توش کی شالز مہنگی ہونے کے سبب امارت کی علامت ہیں۔ خوبصورت شال اوڑھی ہو تو شخصیت کی جاذبیت میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ گرم کشمیری شالیں ہر دور میں خواتین کی پسندیدہ رہی ہیں

یہی وجہ ہے سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی دیدہ زیب شالوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ گرم شالیں خواتین کی ہر دور میں پسندیدہ رہی ہیں جو نہ صرف سردی سے محفوظ رکھتی ہیں بلکہ خواتین کے جدید فیشن کے تقاضوں کو بھی پورا کرتی ہیں۔حجاب کے لئے برقعے کے ساتھ چادر اوڑھنے کا رجحان بھی عام ہے۔ اکثر لڑکیاں گھر سے باہر جاتے ہوئے دوپٹے کی جگہ چادریں استعمال کرتی ہیں، جب کہ لباس سے ہم رنگ موزوں چادروں کا انتخاب بھی کیا جاتا ہے۔ بعض شالیں اور چادریں اپنی خوب صورتی، دیدہ زیبی اور عمدہ کڑھائی و کشیدہ کاری کے نمونوں کے باعث جہیز اور شادی بیاہ کے موقع پر تحفے میں بھی دی جاتی ہیں۔ موسم چاہے کچھ بھی ہو لیکن خواتین کے لباس میں چادر کا استعمال کسی نہ کسی شکل میں موجود رہتا ہے اور حجاب سے لے کر احساس تحفظ اور فیشن تک میں چادریں اپنا ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کشمیری شال کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ اس کی قیمت کا تعین معیار، خوبصورتی اور بنانے کے طریقے سے کیا جاتا ہے۔ شاطوس اور پشمینہ اس کی زیادہ مشہور اقسام ہیں۔ کشمیری شال کے لئے اون مقبوضہ کشمیر کے برف پوش بالائی پہاڑی علاقوں میں پائی جانے والی تبّتی اور منگولیا نسل کی بھیڑوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔سویٹر، جرسی اور کوٹ ہوئے پرانے، اب مردوں میں گرم چادر اور خواتین میں شال کا فروغ پانے لگا ہے۔ مردانہ گرم چادر کے سادہ جدید ڈیزائن اور خواتین کی شال میں جدید ڈیزائن پر موتی، دھاگہ، تلہ، گوٹہ اور لکڑی کے

موتی کے کام نمایاں ہیں۔ ان نئے ڈیزائن والی شالوں کی بیرون ممالک میں بھی بڑی مانگ ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں میں خواتین میں شولڈر شال کا رواج بھی بڑھ گیا ہے۔ اسی پسندیدگی اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل عرصے سے مقامی کشمیری، تجربہ کار اور ماہر کاریگروں کی غیر معمولی فنکاری، ہاتھ سے کتائی اور بنائی سے خوبصورتی، نفاست، پائیداری اور عمدگی سے، شال تیار کرتے ہیں۔دوسری طرف بڑا شبہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ اصل ہیں یا نقل؟چنانچہ اسی شبہ کو دور کرنے کے لئے 2020 میں اصل کشمیری شال کا برانڈ ”شالسٹر“ (Shawllester) شروع کیا گیا۔

جب ہر طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار بند ہونے پر خریداری مشکل ہو چکی تھی تو بی ایس کے ایک طالب علم نے لوگوں کی سہولت کے لئے انسٹاگرام اور فیس بک پر آن لائن خرید و فروخت کا انتظام کرتے ہوئے شالسٹر برانڈ متعارف کرایا۔ جہاں سے لوگ اصلی کشمیری چادریں اور شالیں آسانی سے خرید رہے ہیں۔ شالسٹر کے پاس شالوں، چادروں، سکارف اور سٹول کی سب سے زیادہ ورائٹی موجود ہے۔ جو معیاری ہونے کے ساتھ ہی انتہائی کم نرخ پر دستیاب ہے۔ حالانکہ آن لائن پلیٹ فارمز اپنے صارفین کے اطمینان کے لحاظ سے زیادہ قابل اعتماد نہیں سمجھے جاتے، لیکن شالسٹر نے بر وقت ڈلیوری، کیش بیک گارنٹی اور قابل اعتماد واپسی اور تبدیلی کی پالیسیاں پیش کر کے صارفین کا اعتماد جیت لیا ہے۔ ایسی شاندار مصنوعات جو مارکیٹ میں مستند طور پر آسانی سے دستیاب نہیں ہیں وہ شالسٹر پر بآسانی مل رہی ہیں۔آپ بھی اپنی پسند کا آرڈر بک کرائیں اور شالسٹر کی خدمات حاصل کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button