سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی یہی نعرہ لگایا کہ’’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘‘،عائشہ سید

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)عائشہ سید سابقہ ممبر قومی اسمبلی و ڈائریکٹر تعلقات عامہ جماعت اسلامی پاکستان نے سید علی گیلانی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ۔۔ یقینا وہ جتنے عظیم قائد اور رہنما تھے اس پر تو جتنا کچھ کہا جائے اور لکھا جائے کم ہے لیکن ان کی پوری زندگی آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ اور نمونہ ہے،انہوں نے کشمیری عوام کی آزادی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور باطل کے آگے ایمان کبھی نہ جھکے اور نہ بکے۔ یہی زندگی کی کامیابی اور اس کا حقیقی مقصدہے۔سید علی گیلانی مرحوم تحریک اسلامی اور جماعت اسلامی کشمیر کے صف اول کے قائدین میں سے تھے، انہوں نے اپنی زندگی کے چالیس سال سے زائد عرصہ جیل اور کوٹھڑیوں میں گزارا، ہمیشہ ظالم کے ظلم کا برے طریقے سے شکار رہے۔انہوں نے اپنی پوری زندگی بس یہی نعرہ لگایا کہ "ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے”آزادی کی جدوجہد میں اپنی ساری زندگی لگا دی اور ہر موقع پر لمحہ بہ لمحہ پاکستان سے محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا۔وہ اپنے قائدسید ابو الاعلی مودودیؒ اور اپنے ساتھی مرشد سید منور حسنؒ کی طرح سید زادے تھے۔ وہ اس دور میں جذبہ جہاد کا استعارہ تھے، انہیں نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا لیکن ان کی شخصیت اس سے کئی زیادہ اور بہت کچھ کی مستحق ہے،کیونکہ وہ اس قوم کے ہیرو اور امت کا فخر ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button