پاکستان میں چھٹی کے دن کہرام مچ گیا، 61افراد لقمہ اجل بن گئے ،تشویشناک صورتحال

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت برقرار ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے اور ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 175 ہو گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 908 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اس دوران مزید 3 ہزار 747 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی

مجموعی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 311 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 732 ہے ، صوبہ پنجاب میں اب تک 4 لاکھ ایک ہزار 373 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 758 کورونا مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ، صوبہ بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار 374 بتائی گئی ہے ، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 718 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 39 ہوچکی ہے۔این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں اب تک عالمی وباء سے 12 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 6 ہزار 955 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 5 ہزار 87 افراد جان کی بازی ہار گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 873 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ، گلگت بلتستان میں 175 مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے ، صوبہ بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 340 بتائی گئی ہے جب کہ آزاد کشمیر میں اب تک 706 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button