پاکستان نے تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدکر ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر یعنی 83 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ پروگرام میں بتایا گیا کہ حکومت نے مارکیٹ ویلیو سے 30 فیصد مہنگی ایل این جی خریدی لیکن نیب نے جمعے کو 5 سال پہلے قطر سے 13.3 فیصد کے معاہدے پر دو سابق سیکریٹری پیٹرولیم، پی ایس او، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کے سابق ایم ڈیز کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے۔

دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرشازیہ مری نے کہاہے کہ ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ایل این جی کو لوٹ مار کا ذریعہ بنایا ہوا ہے ، عمران خان دو رخی بلا ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ایک رخ کرپشن کا رونا دوسرا رخ لوٹ مار کرنا ،ملک کی معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اے ٹی ایم مشین بٹھائے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو پتہ ہے دوسری بار اقتدار میں نہیں آ سکتے ، عمران خان نہ عوام کو جوابدہ نہ پارلیمان کو ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button