امریکہ اب صرف ایک بڑی طاقت ہے ، برطانیہ نے امریکہ کو سپر پاور ماننے سے انکار کردیا

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے امریکہ کو سپر پاور تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی جنگ ہار چکا ہے ، کابل سے نکلنے کے بعد امریکا سپر پاور نہیں رہا ، کسی ایسے ملک کو سپر پاور نہیں کہا جا سکتا جو کسی بات پر قائم رہنے کے لیے تیار نہ ہو ، ایسا ملک جو کسی بات پر قائم نہ رہے وہ بڑی طاقت تو ہو سکتا ہے لیکن عالمی طاقت نہیں۔برطانوی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سابق صدرٹرمپ نے طالبان سے معاہدہ کرکے امریکہ کو کمزور کیا جس کے بعد موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن طالبان کی جیت مان چکے تھے ،

جس کے نتیجے میں کابل سے امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں افراتفری پیدا ہوئی ، امریکہ اب صرف ایک بڑی طاقت ہے۔دوسری جانب برطانیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا نئی افغان حکومت کو فوری تسلیم کرنا غلطی ہوگی، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کہتے ہیں کہ طالبان کے دہشتگردی ، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھناہوگا، افغانستان کے مستقبل کی فکر کرنے والے ممالک طالبان کے طرز عمل پر غور کریں ، طالبان کے الفاظ پر نہیں عمل پر یقین کریں گے۔انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت کا کابل کی نئی حکومت کو وقت سے پہلے تسلیم کرنا غلطی ہوگی ، افغانستان کے مستقبل کی فکر کرنے والے ممالک طالبان کے طرز عمل پر غور کریں ، طالبان کے دہشت گردی ، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھنا ہوگا ، اسی طرح پارلیمنٹ میں برطانوی لیبر پارٹی کے رہنماء سرکیر نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا افغان حکومت کو ذمہ دارٹھہرانا شرمناک ہے ، امریکہ افغان حکومت کا ایک اہم اتحادی تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button