لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ کا پاکستان میں سستی ائیرلائن ’فلائی جناح‘ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے ایئر عربیہ گروپ کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کی کوششوں سے سیاحت پاکستان میں ایک مکمل انڈسٹری بن گئی ہے جس سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا رہا ہے۔اسی سوچ کے تحت ملک میں سیاحتی اور تفریحی مقامات کو خوب فروغ دیا جا رہا ہے اور بہترین انفراسٹرکچر بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ سیاحت میں بہتری کے اس عمل میں مزید پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کل جمعے کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ایئر عربیہ کے چیئر مین شیخ عبداللہ بن محمد ثانی کی ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات دوران شیخ عبد اللہ بن ثانی کی جانب سے پاکستان کی کمرشل ہوا بازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان ملک میں سیاحت اور ہوا بازی کی صنعت کی ترقی کے لیے پر عزم نظر آئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے بیرون ممالک سے کمرشل ایئر لائنز کی سرمایہ کاری کو خوش آئند ہے اس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔انھوں نے مزید کہا حکومت پاکستان کی طرف سے سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں وہ چاہتے ہیں سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان ترجیحی منزل ہو۔لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ نے مشترکہ طور پر پاکستان میں نئی ائیر لائن ’فلائی جناح‘ کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔علامیے کے مطابق ابتدائی طور پر پاکستان میں مختلف ڈومیسٹک روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی، بعد ازاں فلائٹ آپریشن کو بین الاقوامی سطح تک لے جایا جائے گا۔ لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا گروپ ائیر عربیہ کے ساتھ مل کر پاکستان میں ائیرلائن کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی ٹریول اور ٹورازم کی صنعت کو فائدہ ہو گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ائیر عربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی کا کہنا ہے کہ نئی ائیر لائن سے لوگوں کو معیاری اور کم قیمت سفری سہولتیں حاصل ہوں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button