اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز کو حادثہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔پش بیک کے دوران ٹگ ماسٹر کی کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے سے طیارے کے پہیے کو نقصان پہنچا۔ٹگ ماسٹر کی مبینہ غفلت سے ائیر بیس 320 طیارے کے پہیے کو نقصان پہنچا۔طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا جب کہ مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کی وجہ سے مسافر بھی پریشان ہو گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button