جامعہ سیالکوٹ میں پاکستان کے پہلے افریقن سٹڈی سنٹر کا قیام

سیالکوٹ(ایجوکیشن رپورٹر)جامعہ سیالکوٹ میں پاکستان کے پہلے افریقن سٹڈی سنٹر کا قیام ، تفصیلات کے مطابق مراکش میں پاکستان کے سفیر جناب حامد اصغر خان نے جامعہ سیالکوٹ میں پہلے افریقن سٹڈی سنٹر کا افتتاح کیا۔ یہ سینٹر جناب محمد ریحان یونس (ایگزیگیٹیو ڈائیرکڑ، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) کی خصوصی کاوش کا نتیجہ ہے۔ "پاک-موراکو ڈویلپمنٹ ویژن” کے باہمی اشتراک سے جامعہ سیالکوٹ کی تعلیمی اور تحقیقی فضا میں ایک پالیسی ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔ ویبینار کا مقصدپاکستان اور مراکش کے درمیان تعلیمی اور تجارتی حکمتِ عملی کے حوالہ سے تعان پر تبادلہ خیال ہوا ۔ ڈاکٹر راشد آفتاب ، (ڈائریکٹر، رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی ، اسلام آباد)نےٹیکنالوجی اور کاروبار کی افادیت پر روشنی ڈالی ، پاکستان اور مراکش کے مابین اشتراک کی ضرورت اور اہمیت واضح کی اور متعلقین کی سہولت کے لیے حکمتِ عملی بنانے پر زور دیا۔
محترم رحمت اللہ صاحب (ڈائریکٹرCICS)نے کہا کہ مراکش اور پاکستان کا اشتراک تعلیم اور تجارت کے باہمی فروغ میں بہت معاون ثابت ہو گا۔آپ نے مراکش کے ذرخیز خزانوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کو ان سے مستفید ہونے کی ضرورت اور اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔جناب زبیر طفیل (چیف ایگزیکٹو ، طفیل کیمیکل انڈسٹریز ، کراچی) نے تاجروں کی مراکش میں تجارت کے لیے حوصلہ افزائی کی ۔مراکش میں پاکستان کے سفیر عزت مآب حامد اصغر خان نے پاک مراکش تجارت اور اقتصادی سفارت کاری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہیا کہ مراکش میں کاروباری مواقع اور مستقبل کے روشن امکانات سے پاک مراکش تعلقات کو استحکام ملے گا اور پاک مراکش دوستی مزید مستحکم ہونے کیساتھ ساتھ صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا۔ محترم جناب حامد اصغر خان نے جامعہ سیالکوٹ میں قائم ” افریقن سٹڈی سنٹر ” کا افتتاح پر جناب محمد ریحان یونس (ایگزیگیٹیو ڈائیرکڑ، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button