آزاد کشمیر کی صدارت مجھے سونپی جائے، تنویر الیاس کی 8 ساتھیوں سمیت مستفعی ہونے کی دھمکی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) حکومت آزاد کشمیر کے سینئر وزیر تنویر الیاس چغتائی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو تحریری طور پر چند مطالبات پیش کیے ہیں اور کہا ہے کہ دس ستمبر تک مطالبات تسلیم کیے جائیں بصورت دیگر وہ آٹھ ممبران اسمبلی کے گروپ کے ساتھ آئندہ کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔جس میں حکومت سے مستفعی ہونا بھی شامل ہے۔تنویر الیاس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے تنویر الیاس کا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ انہیں تحریک انصاف میں آزاد کشمیر کی صدارت سونپی جائے۔اس سے پہلے یہ اطلاعات بھی موصول ہوئیں کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف

ابتدا میں ہی دھڑے بندی کا شکار ہو گئی ہے ، بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس نے پارلیمانی پارٹی کے الگ الگ اجلاس بھی طلب کیے ، زیادہ سے زیادہ وزارتیں لینے کے لیے کوشاں گروپس نے کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔سردار تنویر الیاس کی قیادت میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں اسپیکر سمیت اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں وزارتوں کی تقسیم ، صدارتی الیکشن اور کشمیر کونسل کے انتخابات پر مشاورت کی گئی ، اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی پارٹی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ، اس دوران اراکین نے کہا کہ وزارتوں کی تقسیم آزاد کشمیر حکومت اور وزیراعظم کا اختیاری ہے ، آزاد کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر وزارتوں کی تقسیم قبول نہیں کریں گے۔اسی طرح آزاد کشمیر میں پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود کی زیر صدارت بھی ہم خیال ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اس اجلاس میں بھی زیادہ وزارتیں اپنے گروپ کے اراکین کو دلانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ، ابتدائی طور پر 16 رکنی کابینہ تشکیل دیئیے جانے کا امکان ہے ، جس میں بیرسٹر سلطان محمود گروپ نے 11 وزارتوں کا مطالبہ کیا اور دونوں گروپس کابینہ میں ز یادہ سے زیادہ وزارتیں لینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button