حریم شاہ نقدی اور زیورات سے محروم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشہور ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نقددی اور زیورات سے محروم ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ اس حوالے سے درخواست درج کروانے رمنا پولیس اسٹیشن اسلام آباد پہنچ گئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون جو کہ ان کے ساتھ تھیں اس نے حریم شاہ کے پیسے اور زیورات چرالیے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ معاملہ ویمن پولیس اسٹیشن کو منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ اس واقعے میں درخواست دہندہ اور جس پر الزام لگایا گیا دونوں ہی خواتین ہیں،خواتین پولیس اہلکاروں کی طرف سے دونوں فریقین کے مابین صلح صفائی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ مختلف واقعات کی وجہ سے

خبروں میں رہتی ہیں ایک وقت میں حریم شاہ نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی تھی جس کے بعد حکومتی حلقوں میں ان کا ذکر کیا جا رہا تھا ۔کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی حکومتی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جس کے بعد حکومتی ارکان کو خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔حریم شاہ کا اثر اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ایک وقت پر آ کر وزیراعظم عمران خان نے بھی اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔ تا ہم بعد میں حریم شاہ مںظر عام سے غائب ہو گئی تھیں۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر ان کی ویڈیوز منظرعام پر آنا شروع ہو گئی ہیں جس میں اب پہلی ویڈیو میں ان کے ساتھ ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں سمیت وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی حریم شاہ کی تصاویر منظرعام پر آچکی ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سے قوم کو امیدیں ہیں انہیں واپس آنا چاہیئے، بے نظیر شہید ایک عظیم خاتون تھیں، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button