لاہور میں شہری نے 8 سالہ بچی پر کتا چھوڑ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں ایک شخص نے بچی پر کتا چھوڑ دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گذشتہ روز ایک شخص نے 8 سالہ کمسن بچی پر کتا چھوڑ دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق کتنے کے کاٹنے کی وجہ سے بچی زخمی ہو گئی تھی تاہم بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا علاج معالجہ کیا گیا۔متاثرہ بچی کو اب گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ غیر انسانی سلوک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل قصور میں بھی ایک ہی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب زمیندار نے بچے پر کتا چھوڑ دیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ قصور کے نواحی گاؤں حسین خانوالا میں انگور کے باغ میں داخل ہونے پر زمیندار نے 11سالہ بچے عبدالرحمان پر کتا چھوڑ دیا۔ کتے کے کاٹنے سے بچے کے بازو اور ٹانگوں پر شدید زخم آئے۔بچے کوعلاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بچے کے والدین نے ابتدائی کارروائی کے پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرادی ۔ایسا ہی ایک واقعہ کچھ عرصے قبل لاہور کے علاقےمون مارکیٹ میں پیش آیا جہاں کے ایک غبارے بیچنے والے بچے پر کتے چھوڑ دیے گئے، کتے نے بچے کو لہولہان کر دیا، موقع پر شہری جمع ہوئے اور انہوں نے بچے کو کتے سے بچایا تا ہم بچے کی حالت بری ہو چکی تھی موقع پر موجود شہریوں نے پولیس کو کال کر کے شدید زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button