مولانا فضل الرحمن شہباز شریف سے نالاں ہو گئے،نوازشریف سے شکایت کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف کی نوسزشریف سے شکایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اگر یہاں دودھ کی نہریں اور پہاڑ سونے کے بھی کر دیں تو ایک سیاسی جماعتت نے دوسری جماعت کی مخالف کرنی ہی کرنی ہے۔کیا پوری دنیا میں کوئی چیز سستی ہوئی ہے یا ایسی سہولیات ملی ہیں جو پاکستان میں نہیں مل رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان شہباز شریف سے سخت نالاں ہیں۔انہوں نے نواز شریف سے اس کی شکایت بھی کی ہے۔

آج اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔نوازشریف نے مولانا کو کہا ہے کہ ستمبر کے آخری میں اسلام آباد کی طرف چلیں تو مولانا نے کہا کہ ایسے نہیں ہو گا۔پہلے میرے ساتھ فائنل کریں کہ کرنا کیا ہے پھر ریلیاں نکال لیں گے۔علاوہ ازیں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن بھی پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے سے کترانے لگی ہے ۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں پر ن لیگ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اس اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف بھی شریک تھے۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے استعفوں کی تجویز پر لیگی رہنماؤں نے دبے الفاظ میں اعتراض کیا۔نوازشریف نے کہا ہے کہ استعفوں سے پہلے یقینی بنائیں کہ ضمنی انتخاب نہ ہو سکے،دیگر لیگی رہنماؤں کا بھی ایسا ہی موقف تھا کہ ایسا نہ ہو ہم استفعیٰ دے دیں اور حکومت ضمنی انتخابات کروا لے۔اپوزیشن کی آدھی جماعتیں استعفیٰ نہ دیں تو اس کا فائدہ نہیں ہو گا۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شروع سے ہی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی مخالف رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button