کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پٹرول نہیں ملے گا، حکومت کا اعلان

لاہور ( این این آئی )لاہور سمیت پنجاب بھر میں عالمی وبا کورونا کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرنے والی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو پیٹرول نہیں مل سکے گا۔ جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو ٹرانسپورٹ میں بھی جگہ نہیں دی جائے گی۔بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اب شہری ریسٹورینٹ میں کھانا نہیں لے سکیں گے، یہی نہیں ویکسین لگوائے بغیر اب پنجاب میں لوگ ہوٹل میں بکنگ بھی نہیں کروا سکیں گے۔ وفاقی حکومت نے ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی ہے جس کے پیش نظر آج سے 17 ال کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگائی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ پنجاب میں ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کیلئے مزید پابندیاں عائد،لاہور میں یکم ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو پیٹرول ن

ہیں دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے پیش نظر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر ز بھی آویزاں کروا دیئے ہیں۔پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا، یکم ستمبر سے پیٹرول صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو ہی دیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب موٹر وے پولیس نے بھی موٹر ویز اور ہائی ویز پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے، لہذا مسافر دوران سفر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button