حکومت نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2060 روپے 15 پیسے مقرر ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 58 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، 11.18 کلوگرام ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2060روپے 15 پیسے مقرر کردی گئی ہے، اسی طرح کمرشل سلنڈر 223 روپے مہنگا کردیا گیا ہے، ایل پی جی کا کمرشل 7926 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اگست میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2002 روپے 7 پیسے تھا، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کردیا ہے، نوٹیفکشین کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں ایک روپے 50 پیسے کی کمی کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے 50 پیسےکی کمی کی گئی ہے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 3 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 86 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ واضح رہے اوگرا نے سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کی سفارش کی تھی، اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر، اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔بتایا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل سے قیمتوں میں مزید تبدیلی ہوسکتی ہے۔ لیکن اب حکومت نے تیل کی قیمتوں میں صرف ایک روپے 50 پیسے کمی کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button