شاپنگ مالزمیں بغیر ویکسی نیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور( نیوز ڈیسک ) پنجاب میں کورونا ویکیسن نہ لگوانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس لاہور میں کورونا وبا کے پیش نظر اجلاس ہوا ہے جس میں کورونا ایس او پیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے سختیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈ ایکٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یکم ستمبر سے شہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکیسنیشن افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لاہور میں تھانہ سطح پر انفورسمنٹ کمیٹیاں فعال کرنے ،

ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی جب کہ آؤٹ ڈور بھی مقررہ تعداد کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور لوگوں کی غلفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہو گی۔ٹرانسپورٹ ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہم بند کی جائے گی۔دکان ، مارکیٹ یا شاپنگ مال پر آنے والے ہر شہری کی ویکسینیشن چیک کی جائے گی۔شاپنگ مالز ہر سر بہمر کیے گئے کاروبار یا دکان کو ایک ہفتے سے پہلے ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنررائیونڈعدنان رشید کا کورونا ایس اوپیز اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کاسلسلہ شروع ، شہر بھر کا سرپرائز وزٹ، لاک ڈائون پر عملدرآمد نہ کرنے اور کورونا ایس اوپیز پر کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوے متعدد دوکانیں اورسنوکر کلبوں کو سیل کر نے کے ساتھ جرمانے بھی کیے، اسسٹنٹ کمشنررائیونڈعدنان رشیدنے کہا کہ عوام کرونا ایس او پیز اور لاک ڈائون کے حوالہ سے حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامیہ اوردیگر اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button