عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کورونا وبا سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس حوالے سے موبائل ایپلی کیشنز کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھا جارہا ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر آسکے۔ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا کہ وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے

مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کورونا سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔المداح کے مطابق وزارت حج ‘شعائر’ اور ‘ایتمارنا’ ایپلی کیشنز کو اپ ڈیٹ رکھ رہی ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر ہو۔وزارت حج کی شعائر ایپلی کیشن حالیہ حج کے دوران بہت کامیاب رہی۔ اس میں عازمین کی شناخت،صحت اور دیگر سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے عازمین کو رہائش سے روانگی کے اوقات اور جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا ہے اور عازمین اپنا کھانے کا مینو بھی ایپلی کیشن پر منتخب کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے سے حکام عازمین کو کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بروقت الرٹ بھی فراہم کر سکتے ہیں۔اب اگلے مرحلے میں شعائر سمارٹ کارڈ ایپ کو عمرہ زائرین کو بھی فراہم کیا جائے گا جسے وہ ڈیجیٹل شناخت کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔’شعائر’ ایپ عمرہ سروس کمپنیوں کی جانب سے ویزہ لے کر آنے والے زائرین کےلئے فی الحال دستیاب نہیں ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ‘شعائر’ اور ‘ایتمارنا’ نامی موبائل ایپلی کیشنز متعارف کررکھی ہیں، ان میں عازمین کی شناخت اور سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔ ان ایپلی کیشنز کی مدد سے عازمین کو رہائش سے روانگی کے اوقات اور جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button