یکم ستمبر سے عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات وزارت توانائی کو موصول ہو گئی ہیں۔سفارشات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے

فی لیٹر کم کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں ہیں۔ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتیں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button