جنرل سیکریٹری’’پناہ‘‘ ثناء اللہ گھمن اورکنسلٹنٹ فوڈ پالیسی پروگرام منورحسین چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی برائے صحت ڈاکٹرہمایوں سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن اورکنسلٹنٹ فوڈ پالیسی پروگرام منورحسین نے چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی فارہیلتھ ڈاکٹرہماریوں سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اورصحت سے جڑے مسائل سے انھیں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ملک میں این سی ڈیز کے ہاتھوں اموات میں اضافہ قابل فکر ہے،جن میں دل،کینسر،ذیابیطس،مو ٹاپا سمیت دیگرامراض شامل ہیں،ان امراض کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ میٹھے مشروبات(ایس ایس بی) کابڑھتاہوا استعمال ہے،جو ہمارے بچوں کوکم عمری میں ہی موٹاپا،ذیابیطس،دل جیسے موذی امراض کاشکار کرتاہے،صحت کونقصان پہنچانے والے عوامل کی روک تھام کے لئے پناہ کی کاوشوں سے دوسال قبل ہیلتھ لیوی بل وفاقی کابینہ سے منظورہوا،لیکن اس پرعمل درآمد نہ ہوسکا،جس کانتیجہ سب کے سامنے ہے کہ آج پاکستان میں 58 فیصداموات این سی ڈیزکی وجہ سے رونماہورہی ہیں،چیئرمین ہیلتھ کمیٹی سے ہماری درخواست ہے کہ ہماری سفارشات کوہیلتھ منسٹری تک پہنچایاجائے اورآمدہ بجٹ میں بھی انھیں شامل کیاجائے۔اس موقع پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی فار ہیلتھ ڈاکٹرہمایوں نے کہاکہ صحت عوام اورحکومت دونوں کاہی بنیادی مسئلہ ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ وہ عوام کوصحت سے جڑی سہولیات فراہم کرے اورنقصان دینے والے عوامل کاسدباب کرے،پناہ ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ کے لئے جن سفارشات پرتحفظات رکھتی ہے،ان سے ہمیں باضابطہ طورپرآگاہ کرے،ہماری کوشش رہے گی کہ ہیلتھ لیوی بل اورپناہ کی سفارشات سے منسٹری آف ہیلتھ کوآگاہ کیاجائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button