کئی روز مسلسل بہتری کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں پھر سے گراوٹ، ڈالر مہنگا ہوگیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلسل کئی روز کی بہتری کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں پھر سے گراوٹ، منگل کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 56 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 43 پیسے ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباو پھر سے بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، تاہم آج منگل کے روز اس سلسلے کو بریک لگ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں واضح اضافہ ہوا۔انٹربینک میں منگل کے روز ڈالر 166.43روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں56پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت 165.87روپے سے بڑھ کر166.43روپے ہوگئی۔جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے166روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے 166.30روپے سے بڑھ کر166.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید195روپے اور قیمت فروخت197روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید2روپے کی کمی سے218روپے سے گھٹ کر216روپے اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر218روپے ہوگئی ۔