مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اشارہ دے دیا ، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پاکستان نااہلوں کیلئے نہیں بنا تھا ، لوگو! اٹھو اورانقلاب لاؤ کیوں کہ اب انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے ، اب یہ قافلہ رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا ، اب پاکستان میں صرف جلسے نہیں روڈ کارواں بھی ہوں گے ، اب اسلام آبادکی طرف مارچ بھی ہوگا، ہم ان نوجوانوں کو کنٹرول میں کب تک رکھیں، اب قافلہ چل پڑا ہے، جو تھمے گا اور رکے گا نہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے ، سالانہ ترقیاتی تخمینہ ساڑھے 5 فیصد قوم کودیا گیا ، اگلے سال 6.5 فیصد کے تخمینہ کا اعلان ہوا، نااہلی کی وجہ سےغریب انسان کیلئے جینا مشکل ہوگیا ہے، پہلے ایک گھرمیں 5 لوگوں میں سے 3 روزگار والے 2 بے روزگار ہوتے تھے، آج ایک گھرمیں 5 میں سے 4 بےروزگاراور صرف ایک کام کرنے والا ہے ، لوگوں کیلئے راشن لینا مشکل ہوگیا ہے ، آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیل دیاگیا ، ایسی صورت حال پر ہم خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کوممتاز مقام دلاکر ہی دم لیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پی ڈی ایم کے جلسے نہیں ہوئے تو کہا گیا یہ خاموش ہوگیا ، آج کا جلسہ بتا رہا ہے پی ڈی ایم زندہ اور فعال ہے ، موجودہ حکومت ناجائزہے اسے کوئی عوامی حمایت حاصل نہیں ہے ، جعلی حکومت جبرکے ساتھ کرسی پربیٹھی ہے، قانون اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے تحت ہم نے ملک کو چلانا ہے ، پاکستان نااہلوں کیلئے نہیں بناتھا، لوگو اٹھواورانقلاب لاؤ کیوں کہ اب انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے ، قو م سے کہتا ہوں مایوسی کی طرف نہیں جانا ، ہم تھکے نہیں ، آپ اپنے جذبوں کو بلند رکھیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button