بس سٹاپ پر خواتین کے سامنے کپڑے اتار کرنازیبا حرکات کرنیوالانوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ آفیسر انصر نے شادمان بس سٹاپ پر خواتین کے سامنے اپنے کپڑے اتار کر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم عبدالشکور کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے عبدالشکور نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ خواتین کو قول و فعل سے ہراساں کرنے والے سے رعایت کے مستحق نہیں،ایسے تمام ناسوروں کے خلاف کارروائی کے لیے ہدایات کر دی گئیں۔قبل ازیں تھانہ نشتر کالونی میں لڑکی سے بد اخلاقی اور نازیبا حرکت کی گئی،

موٹرسائیکل سوار بدقماش لڑکے نے راہ گزر لڑکی سے بدتمیزی کی ،نازیبا حرکات اور چھیڑ خانی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔متاثرہ لڑکی نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ ملزم نے سرعام بداخلاقی کی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کو ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے۔خواتین کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے ملزم اسامہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔خیال رہے اس سے قبل ایک ایسا واقعہ ملتان میں پیش آیا تھا۔نوجوان کی راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ موٹر سائیکل سوار کی لڑکی کو چھیڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔تنگ کرنے پر طالبہ نے اوباش نوجوان کو پتھر مار کر جان چھڑانے کی کوشش کی۔ملزم نے لڑکی کو تھپڑ مار کر زمین پر گرا دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ جب لڑکی نے نوجوان کو پتھرا مارا تو بدلے میں اس نے تھپڑ مار دیا جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر گئی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button