انعام غنی کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا
لاہور(نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس شعیب دستگیر کو تبدیل کردیا گیا۔ انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا۔ انعام غنی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات تھے۔ انعام غنی ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔وفاقی حکومت نے نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وفاقی حکومت نے سابق آئی جی شعیب دستگیرکو سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول بورڈ لگا دیا۔ذرائع کے مطابق مشاورت کے بغیر سی سی پی او لاہور کی
تعیناتی پر انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس شعیب دستگیر صوبائی حکومت سے ناراض ہوئے تھے اور احتجاجا تین روز سے دفتر نہیں گئے تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد آئی پنجاب کو ہٹادیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی کی تبدیلی کی تصدیق کردی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئےآئی جی کی تقرری سےمتعلق وفاق اورصوبےمیں رابطہ ہے۔ نئےآئی جی کی اولین ترجیح صوبےمیں امن و امان کا قیام ہونا چاہئے۔