چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا عہدے پر مزید کام کرنے سے انکار

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئر مین احسان مانی نے عہدے پر مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ احسان مانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ مزید اس عہدے پر کام نہیں کرناچاہتے اور انہوں نے اپنے اس فیصلے سے وزیراعظم ہاؤس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ اگلے چیئر مین کے نام کا اعلان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کیا جائے گا، انہوں نے اس ضمن میں کسی نام کے تجویز کرنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے ٹیلی فون بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق احسان مانی کے انکار کے بعد اب رمیز راجہ کے چیئر مین پی سی بی بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے تاہم حتمی فیصلہ اب بھی وزیراعظم عمران خان نے ہی کرنا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین پی سی بی کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ملاقات کی تھی جس میں بورڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button