مینار پاکستان پر ہراسگی کا شکار لڑکی عائشہ اکرم کی نوکری خطرے میں پڑ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک)مینار پاکستان پر ہراسگی کا شکار لڑکی عائشہ اکرم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کروانے کے لیے پی آئی سی کے ایم ایس کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔لیگل نوٹس سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ریاض احمد شاد کی جانب سے بھجوایا گیا۔لیگل نوٹس ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے بھیجا گیا۔قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ عائشہ اکرم سرکاری ملازمہ ہیں انہوں نے قوانین توڑے، عائشہ اکرم کی وجہ سے ملک کی ساکھ خراب ہوئی،اسپتال انتظامیہ واقعہ میں ملوث عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کرے،

عائشہ اکرم نے نازیبا مواد پر مبنی ویڈیوز بنائی جو دائرہ اخلاق سے باہر ہیں۔سرکاری ملازم ہوتے ہوئے کوئی بھی شخص ایسی غیر اخلاقی حرکات کرے تو اس کو سزا ملنی چاہئیے۔عائشہ اکرم کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست بھی لاڑی اڈا تھانہ درج کروائی،اسپتال انتظامیہ عائشہ اکرم کو فی الفور نوکری سے فارغ کرے۔قبل ازیں عائشہ اکرم کے خلاف مقدمہ درج کی درخواست بھی جمع کرا ئی گئی۔ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے خلاف تھانہ شاہدہ میں مقدمہ کی درخواست شہری میاں توصیف کی جانب سے دی گئی۔درخواست میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے دوست ریمبو کے خلاف کارروائی کی بھی استدعا کی گئی۔شہری میاں توصیف نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کے لیے رٹ زیر دفعہ 22A,22B ضابطہ فوجداری کے تحت قانونی کاررائی کی جائے۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزموں نے ملی بھگت سے یہ کھیل کھیلا۔شاہدرہ پولیس کے مطابق درخواست موصول ہوئی قانونی کارروائی اعلیٰ افسروں کے حکم پر کی جائے گی۔دوسری جانب مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی اور اسے بے لباس کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ کو بھی گرفتار کیا جائے ، ہمیں انصاف چاہئیے،ہم نے کچھ نہیں کیا،پولیس نے ہمیں بلا جواز گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button