پی ٹی آئی حکومت نے پانچویں مرتبہ چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے ڈاکٹرمحمداشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا ، ڈاکٹر محمداشفاق احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ 21 میں ان لینڈریونیوسروس کےافسرہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرمحمداشفاق نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیے گئے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹر محمداشفاق احمد نے چیئرمین ایف بی آر کا چارج سنبھال لیا۔وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر محمد اشفاق کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی ، ڈاکٹرمحمداشفاق گریڈ21 میں

ان لینڈریونیوسروس کےافسرہیں۔خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے 3سالہ دور میں اب تک 5 ایف بی آر چیئرمینز کو ہٹا چکی ہے، پی ٹی آئی نے ڈاکٹر جہانزیب کو پہلا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا، ڈاکٹر جہانزیب اگست 2018 سے مئی 2019 تک چیئرمین ایف بی آر رہے۔جس کے بعد مئی 2019 شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ، شبر زیدی کے استعفیٰ کے بعد نوشین جاوید اپریل 2020 سے جولائی 2020 تک چیئرپرسن ایف بی آر رہیں پھر جاوید غنی جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک چیئرمین ایف بی آر رہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button