بےوفا ممالک اور لوگوں کی فہرست طویل ہے ،پرویزمشرف کی سزا سے متعلق سوال پرترجمان افغان طالبان کاجواب

کابل (نیوز ڈیسک) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزا سے متعلق سوال پر جواب میں کہا کہ اس وقت پرویز مشرف ہمارا موضوع نہیں ہے، ہمارے پاس ٹارگٹڈ افراد کی کوئی فہرست نہیں،نہ کسی کو گرفتار کیا، بےوفا ممالک اور لوگوں کی فہرست طویل ہے وقت آنے پر بات کریں گے، پاکستان یا کسی ملک کیخلاف کاروائی کی اجازت نہیں ہوگی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان طالبان نے کہا کہ امریکا اور دیگر غیرملکی افواج وعدے کے مطابق اپنی ڈیڈلائن تک انخلاء کرلیں، امریکا اور نیٹوافواج 31اگست تک انخلاء مکمل کرلیں، ڈیڈلائن میں توسیع نہیں دی جائے گی،

اگر امریکا نے مقررہ ڈیڈلائن کے اندر انخلاء نہ کیاتوآئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کا راستہ عام شہریوں کیلئے بند کردیا ہے، غیرملکی ایئرپورٹ جاسکتے ہیں، امریکا افغان لوگوں کو لالچ دے رہا ہے ،افغان شہریوں سے درخواست ہے وہ پریشان نہ ہوں، ہمارے بھائی ہیں،ایئرپورٹ پر موجود شہری گھروں کو واپس جائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔افغانستان کو سائنسدانوں، انجینئرز اور ڈاکٹرز اور تعلیم یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے،افغان عوام باہر جانے کی بجائے ملک میں ہی رہیں اور افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کریں، تمام بینکوں نے آزادی کے ساتھ کام شروع کردیا ہے، لوگ بینکوں سے رقم نکلوا سکتے ہیں۔اداروں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی تو خواتین بھی کام پر جاسکیں گی، سکول کھلے ہوئے ہیں طلباء سکول جارہے ہیں۔سفارتکاروں اور سفارتخانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم عام معافی کے اعلان پر قائم ہیں، کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا، ہم چاہتے ہیں مخلوط حکومت بنائیں اور آگے بڑھیں۔10روز میں افغانستان میں کوئی خون خرابا نہیں ہوا، امن قائم کردیا ہے۔طالبان حکومت پنج شیر میں جنگ نہیں کرنا چاہتی، کوشش ہے تمام مسائل بات چیت سے حل ہوجائیں۔ترجمان طالبان نے کہا کہ افغان فوج کی تشکیل نو کریں گے، سابق فوجی اگر قابل ہوئے تو قومی فورس میں شامل کریں گے۔باقی اداروں کی طرح میڈیا کی بھی تشکیل نو کریں گے۔یہ واضح ہے افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، القاعدہ یا ٹی ٹی پی سے متعلق کوئی کمیشن نہیں بنااس کا مجھے معلوم نہیں۔سی آئی اے ڈائریکٹر اور ملابرادر کی ملاقات کا علم نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button