ماں بیٹی سے زیادتی کا واقعہ، ملزموں کی جلد گرفتاری پر منت مانگی تھی، سی سی پی او لاہور

لاہور(نیوز ڈیسک) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جب لاہور میں ماں بیٹی سے زیادتی کا واقعہ ہوا تو میں نے ملزموں کی جلد گرفتاری پر منت مانگی تھی۔ی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے وہاڑی میلسی سے آئی ماں بیٹی کو ایل ڈی اے ایونیو ون میں زیادتی کا نشانہ بنایا، دونوں ملزمان کو سزائے موت دلائی جائے گی، ایک ملزم ریپ کیس میں ریکارڈ یافتہ ہے، جس اہلکار نے 71 سالہ بزرگ کو گرفتار کیا، اس کومعطل کردیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں رکشے میں خواتین کے

ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ماں اور بیٹی کیساتھ یہ واقعہ لنک روڈ طرز پر دلخراش واقعہ پیش ہے، ماں بیٹی وہاڑی میلسی سے آرہی تھیں، وہاڑی کی 35 سالہ ارشاد بی بی15 سالہ بیٹی کے ہمراہ لاہوربہن سے ملنے آئی تھی۔چوہنگ میں اتر کر رکشہ لیا ، رکشے کا نمبر ایل ای یو 4882 تھا، اس رکشے میں دو لوگ سوار ہوگئے، رکشے والے نے بتایا کہ یہ ہیلپر ہے۔انہوں نے کینٹ کی طرف جانا تھا، رکشے والے نے ڈیفنس روڈ کی طرف جانے کی بجائے ایل ڈی اے ایونیوون کی طرف رکشہ موڑ کر خالی پلاٹوں کے پاس رکشہ روکا اور وہاں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،ان میں ایک ملزم ریکارڈ یافتہ ہے ، پہلے بھی دو بار ریپ کیس کے مقدمات ہیں۔ عمر نامی گرفتار ملزم کے بارے میں پتا چلا کہ وہ عادی مجرم ہے، پہلے بھی 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ملزم عمر فاروق کیخلاف پہلے بھی ریپ کے 2 مقدمات درج ہیں۔ ملزم رواں سال 16 فروری کو زیادتی کیس میں جیل سے رہا ہوا تھا۔ ملزمان دوران گینگ ریپ ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے، ملزمان زیادتی کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، اب اس میں 392 دفعہ بھی لگا دی ہے۔ یہ واقعہ بھی موٹروے لنک روڈ واقعے کی طرح دلخراش ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے منت مانگی تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ دونوں ملزمان جلد پکڑے گئے۔ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button