پاکستان کے اہم علاقے میں سنگ مر مر کی کان میں حادثہ، 18افرادلقمہ اجل بن گئے، پاک فوج کی امداد ٹیمیں روانہ

پشاور (نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں سنگ مرمر کی کان بیٹھنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد18ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد9 بتائی گئی ہے،مزید افراد کو ملبے سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے بتایا ہے کہ لاپتہ ہونے والے 11افراد کی تلاش تاحال جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں 120اہلکار حصہ لے رہے ہیں، مقامی افراد بھی ریسکیو کے کاموں میں شریک ہیں جبکہ پاک آرمی اور دیگر ریسکیو ٹیموں کو بھی حادثے کے مقام پر روانہ کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ 5 ایمبولینسیں اور ایک ریکوری وہیکل بھیج دی گئی،

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے، متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔واضح رہے کہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ زیارت ماربل میں پہاڑی تودہ گرگیا تھا ، پہاڑی تودہ گرنے سے باری مشینری اور گاڑیاں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ریسکیوحکام کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ زیارت ماربل میں پہاڑی تودہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے تھے ، ذرائع کے مطابق کان میں مزدور اور گاڑی پھنسنے کابھی خدشہ ہے، تودہ گرنے سے باری مشینری اور گاڑیایوں کوبھی نقصان پہنچا ہے ، لاشیں اور زخمیوںکونکالے جانے کیلئے امداد کاروائیاں جاری ہے۔ریسکیو کا مزید عملہ بھی امداددی کاروائیوں کیلئے روانہ کردیا گیاہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل صافی ضلع مہمند ماربل مائنز میں تودہ گرنے کے دلخراش واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے واقعے میں جاںبحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button