دبئی نے پاکستان کیلئے وزٹ ویزے کھول دیئےلیکن کن شرائط پر؟جانئے تفصیلات

دبئی( نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے پاکستان سمیت 6 ممالک کیلئے سخت شرائط پر وزٹ ویزے کھول دیے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت کی ائیرلائن فلائی دبئی اور ایمریٹس ائیرلائن نے وزٹ ویزا کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔ قواعد کے مطابق پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہری سیاحتی ویزے پر دبئی جا سکتے ہیں۔پاکستان کے علاوہ نیپال، نائیجیریا، سری لنکا، بھارت اوریوگنڈا بھی فہرست میں شامل ہیں۔ قواعد کے مطابق ان 6 ممالک کے سیاح براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ طورپردبئی جا سکیں گے اور سیاحوں کو دبئی پہنچنے سے پہلے 14 دن کسی اور ملک میں بسرکرنے ہوں گے۔

اس کے علاوہ بھی سیاحوں کو دبئی آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دُبئی کے حکام نے پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا اور یوگنڈا سے واپس آنے والوں کے لیے ویکسین نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ ایمریٹس کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ کارآمد ویزہ رکھنے والے مسافر پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا اور یوگنڈا سے دْبئی کا سفر کر سکتے ہیں یا ٹرانزٹ ویزہ پر عارضی قیام کر سکتے ہیں۔دُبئی واپسی کے لیے مندرجہ ذیل شرائط ہوں گی:۔ دُبئی کے ویزہ ہولڈرز کو واپسی کے سفر سے قبل جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) سے آن لائن اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔۔ مسافروں کو پرواز سے قبل کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا جسے روانگی کے وقت جاری ہوئے 48 گھنٹے سے زائد وقت نہ گزرا ہو۔ صرف منظور شدہ لیبارٹریز سے کروایا گیا پی سی آر ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔ٹیسٹ کے نیگیٹو سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے اس پر QR کوڈ ہونا لازمی ہوگا۔ ورنہ یہ سرٹیفکیٹ رد کر دیا جائے گا۔ ۔ مسافر کا پرواز سے چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پر ہی کورونا پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ ہو گا۔ واضح رہے کہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔۔ دُبئی پہنچتے ہی مسافر کا ایک اور کورونا پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button