پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر،80افراد جان کی بازی ہار گئے، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 844، سندھ میں 4 لاکھ 20 ہزار 955، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148، بلوچستان میں 31 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 656،

اسلام آباد میں 96 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 80 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔پنجاب میں 11 ہزار 557، سندھ میں 6 ہزار 612، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 797، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 680 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 25 ہزار 3ہو گئی۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 72 لاکھ 76 ہزار 450 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 881 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 12 ہزار 662 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 390 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کی سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار 977 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button