جو ایک ماہ میں سڑک دیگا آئندہ الیکشن میں اس کو ہی سپورٹ کرینگے، اہلیان کھیرالہ

ایبٹ آباد (اسامہ غیاث قریشی سے)ایبٹ آباد ،یو سی پلک کے گاؤں کھیرالہ میں الیکشن کے حوالے سے اہم میٹنگ کھیرالہ کے مقام پر جمعہ کے روزہوئی جس میں معززین علاقہ نے نعمان قریشی، علاؤالدین قریشی، اظہرالدین قریشی،غیاث الدین قریشی، نصیرالدین قریشی، غلام قادر، خالد قریشی، شہباز قریشی، گل خطاب قریشی، ماسٹر وحید قریشی، شاکر عباسی، شاہد عباسی، شہبان عباسی، خورشید عباسی ،فیاض عباسی ،اسد مغل ،اسد اللہ عباسی ،آفتاج عباسی ،اور دیگر نے شرکت کی۔معززین علاقہ کی اس میٹنگ میں کھیرالہ کے بنیادی کاموں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، یوسی پلک کی نامی گرامی شخصیت علاؤالدین قریشی کا کہنا تھا کہ کھیرالہ کو پچھلے تیس سال سے سڑک جیسی ایک اہم اور بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا۔ہمیں ہر بار پیچھے دھکیلا گیا اور پچھلے تیس سال سے ہم صرف اور صرف باتوں کی حدتک سہولیات حاصل ہیں۔

معززین کھیرالہ نے تمام سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں اور شخصیات کو یہ واضح پیغام پہنچا دیا کہ جو بھی ایک ماہ کے اندر گاؤں کھیرالہ کو سڑک دے گا اس کو ہی آئندہ الیکشن میں بھر پور سپورٹ کی جائے گی۔انہوں نےکہا کہ اگر ایک ماہ کے اندر ایسا نہ ہو سکا تو ہم اپنی مدد آپ کے تحت کام جاری رکھیں گے اور آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور اپنے امیدوار میدان میں لائیں گے۔اس کے علاوہ کھیرالہ کے بنیادی کاموں کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل کی گئی جس میں شاہد عباسی، ماسٹر وحید قریشی، آفتاج عباسی، اسد مغل،شفیق قریشی ، پر مشتمل ہے ۔میٹنگ میں اس بات کو واضح کر دیا گیا ہے کہ تشکیل دی گئی کمیٹی کھیرالہ کے حق میں جو بھی فیصلہ کرے گی اس کو حتمی فیصلہ قرار دیا جائے گا اور کھیرالہ کاہر فرد اس کو ماننے کاپابند ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button