کورونا کی بگڑتی صورتحال، تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالجز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک ) صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سے قبل سندھ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی ادارے ایک ہفتے تک مزید بند رکھیں گے لیکن اب تعلیمی مراکز تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کورونا کے پیش نظر اٹھایا ہے، حکومت کے اگلے احکامات تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔گزشتہ روز وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے آئندہ ہفتے کورونا کی نئی لہر سے خبردار کیا تھا جس کے بعد تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسکولوں سے متعلق ایک ہفتے بعد جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا، تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کورونا صورت حال کے پیش نظر کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے مشاورت کے بعد بندش کا فیصلہ ہوا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعلیمی ادارے 23 اگست کے بجائے 30 اگست کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اسکولوں کے بعد جامعات بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےسندھ حکومت کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رہیں گے۔اس سے قبل وزیر بورڈز اور جامعات بھی ایک ہفتے تک صوبے کی جامعات بند رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ترجمان وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوگا، اجلاس میں کورونا صورتحال دیکھ کر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آئی تو، یہی نوٹی فکشن نافذ العمل ہوگا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کے اس فیصلے پر صوبے کی تمام اپوزیشن جماعتیں بھی شدید تنقید کرچکی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button