پاکستان میں پہلی بارپنجاب حکومت کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی، پنجاب خطے میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ریسکیو سروسز کی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں، پنجاب کی ریسکیو 1122 سروسز کی خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس کا اجرا وقت کا تقاضا ہے، ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بَروقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے اجراء کے لیے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button